ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور: مندر کے احاطہ میں موجود شیو کی مورت کو ملا "پیوپلس چوائس" ایوارڈ

مرڈیشور: مندر کے احاطہ میں موجود شیو کی مورت کو ملا "پیوپلس چوائس" ایوارڈ

Sat, 19 Jun 2021 11:30:49    S.O. News Service

مرڈیشور ،19؍ جون (ایس او نیوز) 'فلپس گلوبل' کی طرف سے  بین الاقوامی سطح پر دیا جارہا "پیوپلس چوائس"ایوارڈ امسال مرڈیشور مندر کے احاطہ میں نصب کی گئی شیو کی مورت   کو ملا۔
    
خیال رہے کہ فلپس کمپنی کی طرف سے مرڈیشور میں واقع مورت کے اطراف جو لائٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے وہ انتہائی خوبصورت ہے جو دو کلو میٹر کی دوری تک سے نظر آتا ہے۔ مورتی پر پڑنے والی روشنی وقفہ وقفہ سے اپنا رنگ اور چمک کی مقدار بڑھاتی رہتی ہے جس سے نظارہ بہت ہی خوبصورت ہوجاتا ہے۔
    
نامور تاجر اور صنعت کار آر این شیٹی کی طرف سے تعمیر کردہ مرڈیشور مندر  دنیا میں مشہور ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کی بھیڑ یہاں امڈتی ہے۔ شیو کی یہ مورت 123 فٹ اونچی ہے اور ایشیاء میں دوسری سب سے بڑی شیو کی مورت ہے۔ جبکہ مندر کے استقبالیہ دروازے پر قائم گنبد ایشیاء میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔
    
یاد رہے کہ 1975 میں شروع کیا گیا یہ ایوارڈ ہر سال عوامی ووٹنگ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ 2005 سے اس مقابلے کے لئے آن لائن ووٹنگ بھی کی جاتی ہے۔ لہٰذا پچھلے دنوں گلوبل فلپس کی طرف سے منعقد کردہ امریکہ کے اس مشہور پیوپلس چوائس ایوارڈ کے  لئے آن لائن ووٹنگ ہوئی جس کی بنیاد پر مرڈیشور میں واقع  شیو کی مورتی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 


Share: